سیہون:لائبریری میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر طلبہ کی ریلی،دھرنا

سیہون:لائبریری میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر طلبہ کی ریلی،دھرنا

سیہون:لائبریری میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر طلبہ کی ریلی،دھرنابھان سیدآباد لائبریری میں فرنیچر، کتابوں اورپانی سمیت کوئی سہولت نہیں،طلبہ

سیہون شریف (نمائندہ دنیا ) سیہون شریف کی ٹاؤن کمیٹی بھان سیدآباد میں قائم پبلک لائبریری میں سہولیات کی عدم فراہمی پر طلبہ سڑکوں پر نکل آئے اور سید علی حیدر شاہ، علی نواز جمالی، قدیر بوزدار، امجد لغاری، ابراہیم بروہی اور عباس سرہیو کی قیادت میں پبلک لائبریری سے مین روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی ،دھرنا دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھان سیدآباد کی پبلک لائبریری میں کوئی بنیادی سہولت موجود نہیں۔لائبریری میں فرنیچر، پنکھے اور کتابوں سمیت کوئی سہولت نہیں، جبکہ شدید گرمی میں طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ محکمہ ثقافت کی جانب سے پبلک لائبریری کے لیے لاکھوں روپے کا بجٹ منظور کیے جانے کے باوجود لائبریری بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔ان کا کہنا تھا لائبریری میں عملہ بھی مکمل نہیں، جبکہ انچارج مہینے میں صرف ایک دن آتا ہے ۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ محکمہ ثقافت پبلک لائبریری بھان سیدآباد کو دانستہ طور پر تباہ کر رہا ہے ، وزیراعلیٰ نوٹس لیکر سہولیات فراہم کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا محکمہ ثقافت لائبریری کیلئے کتابیں فراہم نہیں کر رہا، جس کے باعث تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے ۔کتابوں کی مد میں 40 لاکھ کا بجٹ مختص ہے ، لیکن معلوم نہیں رقم کہاں خرچ کی جا رہی۔ لائبریری آنے والے طلبہ کیلئے پانی کی سہولت بھی نہیں، متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...