جونیئر سائنس ٹیسٹ امیدواروں کا درخواستیں وصول نہ کرنے پر مظاہرہ

جونیئر سائنس ٹیسٹ امیدواروں کا درخواستیں وصول نہ کرنے پر مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) جونیئر سائنس ٹیسٹ میں 55 سے 56 نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں نے مبینہ ناانصافی اور درخواستیں وصول نہ کیے جانے کے خلاف سکھر پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا احتجاج میں شریک تمام امیدواروں نے جونیئر سائنس ٹیسٹ میں 55 سے 56 نمبر حاصل کیے ہیں۔ جب وہ فائنل لسٹ اور اپنے کیس کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے سکھر آئی بی اے پہنچے تو انتظامیہ کی جانب سے ان کے ساتھ مبینہ طور پر غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا۔ امیدواروں نے الزام عائد کیا کہ نہ صرف ان کے تحفظات کو نظر انداز کیا گیا بلکہ ان کی درخواستیں بھی وصول کرنے سے انکار کر دیا گیا، جس کے باعث وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ۔ مظاہرین نے چیف جسٹس ، وزیراعلیٰ اور دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...