اپنے محققین کی وجہ سے معرکہ حق جیت لیا،گورنر سندھ

اپنے محققین کی وجہ سے معرکہ حق جیت لیا،گورنر سندھ

تحقیق ختم ہوجائے تو ذہنی و معاشی غلامی کا دور شروع ہوجاتا ، نہال ہاشمیریسرچ کے بغیر ہم لکیر کے فقیر ہیں،اسماعیل راہو،ایچ ای سی کی تقریب

کراچی(آن لائن) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ جب معاشرے سے تحقیق ختم ہوجاتی ہے تو ذہنی اور معاشی غلامی کا دور شروع ہوجاتا ہے ۔ آج امریکا دنیا پر راج کرتا ہے تو سائنس اور سائنسدانوں کی بنیاد پر کرتا ہے ،اپنے محققین کی وجہ سے ہم نے معرکہ حق جیت لیا اور خود سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایچ ای سی این ای ڈی یونیورسٹی میں سائنسدانوں اور محققین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کا اہتمام ایچ ای سی اسلام آباد کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کا موضوع ممتاز پاکستانی محقیقین اور سائنسدانوں کی خدمات کا اعتراف تھا۔ تقریب سے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد ، وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ اسماعیل راہو و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ جامعات کے ممتاز محقیقین کو تعارفی اسناد دی گئیں۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایچ ای سی نے محدودوسائل میں 4 ارب روپے ریسرچ کے لیے مختص کیے ہیں ۔ ٹیکنالوجی نے دنیا تبدیل کردی ہے ، اکیڈمک انوائرمنٹ کو تبدیل کردیا ہے ۔وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے کہا کہ ریسرچ کے بغیر ہم لکیر کے فقیر ہیں۔ ایک زمانہ تھا جب سائنسی تحقیق مشرق میں ہوتی تھی اور مغرب اس کی تقلید کرتا تھا۔ اب ہم تقلید کررہے ہیں۔تقریب سے ڈاکٹر حبیب بخاری اور محمد علی ناصر نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...