گیس لیکیج سے گھر میں آگ لگنے سے خواتین سمیت 4افراد جھلس کر زخمی

گیس لیکیج سے گھر میں آگ لگنے سے خواتین سمیت 4افراد جھلس کر زخمی

کراچی(این این آئی)کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ بھڑکنے سے گھر میں موجود دو خواتین سمیت4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی سیکٹر ڈی مون اسکول کے قریب مکان نمبر 336 میں گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑکنے سے گھر میں موجود 2 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، جنہیں فلاحی تنظیموں کی ایمبولنسوں کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔زمان ٹاؤن پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 29 سالہ عارف، اس کا کزن 27 سالہ نوید اور 2 خواتین شامل ہیں جن کی عمریں 50 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...