جیکب آباد:گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی قتل کردی
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد کے محمد پور اوڈھو تھانے کی حدود گاؤں زریبو جکھرانی میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے بیوی کو قتل اور فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم یاسین جکھرانی نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی نادیہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments