امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے
فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا آج مشرقی امریکی وقت کے مطابق رات 8 بجے ایران کے خلاف فضائی حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔
امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ روز مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج پر ایران کے مبینہ حملوں کی کوشش کے جواب میں کی جا رہی ہے۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 30, 2026
سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے تہران کے اقدامات کے خلاف طاقتور اور فیصلہ کن ردِعمل ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم امریکی دفاعی نظام نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور متعدد ایرانی میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے گئے۔
انہوں نے واضح کہا تھا کہ ایران پر سخت حملہ کیا جائے گا اور امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments