پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ علاقوں میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 29, 2026
گفتگو کے دوران فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے عرب اور اسلامی ممالک کے اجلاس سے متعلق اردن کی تجویز پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تحمل، مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور مصر علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments