حلقہ پی ایس 10 تعلقہ رتوڈیرو میں تعلیمی منصوبے فنڈز کے منتظر

حلقہ پی ایس 10 تعلقہ رتوڈیرو میں تعلیمی منصوبے فنڈز کے منتظر

فریال تالپور کے حلقے میں کروڑوں روپے مختص مگر ایک روپیہ بھی جاری نہیں ہو سکافنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں تو اسکولوں کی حالت بہتر ہو سکتی، شہری،تعلیمی حلقے

 نوڈیرو (نمائندہ دنیا) فریال تالپور کے حلقہ پی ایس 10 تعلقہ رتوڈیرو میں تعلیمی منصوبے فنڈز کے منتظر، کروڑوں روپے مختص مگر ایک روپیہ بھی جاری نہ ہو سکا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور لیڈیز ونگ کی صدر فریال تالپور کے حلقہ انتخاب تعلقہ رتوڈیرو میں تعلیم کے شعبے سے متعلق اہم ترقیاتی منصوبے تاحال فنڈز کے اجرا کے منتظر ہیں۔ محکمہ ایجوکیشن ورکس ڈویژن لاڑکانہ کی 15 جولائی 2026 تک جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026-27 میں متعدد منصوبوں کے لیے کروڑوں روپے مختص کیے گئے ، تاہم اب تک ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بارش سے متاثرہ 46 سرکاری اسکولوں کی بحالی کے لیے 15 ملین روپے ، گاؤں بنگو ڈیرو میں انگلش میڈیم کمیونٹی ماڈل اسکول کے قیام کے لیے 46.240 ملین روپے ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول (مین)رتوڈیرو کی بحالی کے لیے 50 ملین روپے اور رتوڈیرو میں پبلک اسکول کے قیام کے لیے 15 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، لیکن تمام منصوبوں میں فنڈز کے اجرا اور اخراجات صفر فیصد ہیں۔ تعلیمی حلقوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں تو رتوڈیرو میں اسکولوں کی حالت بہتر ہو سکتی ہے ۔نئے تعلیمی ادارے قائم ہونگے اور ہزاروں طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔ شہریوں نے حکومت سندھ، محکمہ تعلیم اور متعلقہ منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ فریال تالپور کے حلقہ میں تعلیم سے متعلق ان اہم منصوبوں کے لیے فوری فنڈز جاری کرکے ترقیاتی کام شروع کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...