باندھی:غیر قانونی طور پر چھپائی گئی گندم کے متعدد گودام سیل
اسسٹنٹ کمشنر دوڑ، محکمہ خوراک سندھ کے حکام کی مشترکہ ٹیم کی بڑی کارروائی کارروائی جاری رہے گی،شہری اور دیہاتی ایسے مقامات کی نشاندہی کریں، ذاکر کاکڑ
باندھی (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر دوڑ ذاکر کاکڑ اور محکمہ خوراک کی مشترکہ ٹیم نے گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سجاد مری سمیت دیگر تاجروں کے گودام سیل کر دیے ۔ کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ذاکر کاکڑ نے واضح کیا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن دیہات یا علاقوں میں تاجروں نے بڑی مقدار میں گندم چھپائی ہوئی ہے یا ذخیرہ کر رکھی ہے ، وہاں کے شہری اور دیہاتی فوری طور پر ایسے گوداموں کی نشاندہی کریں تاکہ انتظامیہ بلا تاخیر قانون کے مطابق سخت کارروائی کر سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا اور عوام کو مصنوعی مہنگائی سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments