مہنگائی سے عام آدمی تعلیم وعلاج جیسی سہولت سے بھی محروم، رخشندہ منیب
نوابشاہ(بیورورپورٹ)ملک میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے پریس کانفرنس میں حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا۔
مہنگائی کے باعث عام آدمی تعلیم اور علاج جیسی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہو چکا ہے۔ پٹرولیم لیوی کی آڑ میں عوام کی جیبوں پر 1800 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ۔ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ غریب دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments