ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کارروائیاں،76ملزمان گرفتار
کراچی (اے پی پی) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے۔۔۔
مجموعی طور پر 76مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 13 اقسام کی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 2 کلو 710 گرام چرس، 175گرام آئس، 54کلو غیر ملکی گٹکا اور ایک کلو 415گرام گٹکا ماوا، 12 موبائل فونز، 8موٹرسائیکلیں، 3گاڑیاں اور نقدی برآمد کرلی ہے ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 20 اسٹریٹ کرمنلز، 14منشیات فروش، 14گٹکاماوا فروش اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments