ایم کیوایم مرکز پرفائرنگ کیس کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

ایم کیوایم مرکز پرفائرنگ کیس  کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر فائرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار دو ملزمان اظہر اور ذیشان کو عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 11 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے طبی معائنے کا بھی حکم دے دیا۔ دوران سماعت ملزمان کے وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان بیمار ہیں، انہیں علاج کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ۔ وکیل صفائی نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج نہیں بنتا، لہٰذا دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق درست نہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر تصادم ہوا تھا، کارکنوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کی گئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیلا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...