زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت نے زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم شمس الرحمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

سٹی کورٹ کراچی میں ایڈیشنل سیشن جج شرقی کے روبرو ملزم شمس الرحمن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ وکیل مدعی لیاقت علی خان گبول نے عدالت میں درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو مبینہ طور پر تین ماہ تک حبس بے جا میں رکھا۔ وکیل مدعی نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے اپنے بیانات میں ملزم شمس الرحمن اور دیگر افراد کو نامزد کیا ہے ، جبکہ متاثرہ لڑکی کے میڈیکل معائنے میں زیادتی کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم پر عائد الزامات سنگین نوعیت کے ہیں، لہٰذا وہ ضمانت کا حقدار نہیں ہے ۔ وکیل کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے تھانہ مبینہ ٹاؤن میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد معاملے کی تفتیش کے دوران ملزم شمس الرحمن کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...