بھریا:25پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کامقدمہ

بھریا:25پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کامقدمہ

10نامزد، 15نامعلوم شامل، عوام میں انتشار، ریاست مخالف نعروں کا الزامگرفتاری کی کوشش پرملزمان بھاگ گئے ، پولیس، پرامن احتجاج کیا،ضلعی رہنما

پڈعیدن (نمائندہ دنیا)بھریاسٹی تھانے پر پی ٹی آئی کے 25 کارکنان پر دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ تفصیلات کے مطابق بھریاسٹی تھانے پر پی ٹی آئی کے 25 کارکنان جن میں 10 نامزد اور 15 نامعلوم افراد شامل ہیں، مقدمہ درج کر لیا گیا، ان پر دہشت گردی سمیت مبینہ طور پر عوام میں انتشار پھیلانے اور ریاست،ملکی سالمیت و موجودہ حکومت کے خلاف بلند آواز میں نعرے بازی کرنے کا الزام عائد کیا ہے ،پولیس کے مطابق مظاہرین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ پولیس کو دیکھ کر بھاگ گئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ضلعی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ عابد راجپوت اور سٹی صدر رانا وجد علی نے میڈیا کو بتایا کہ پانچ اگست کو قائد عمران خان کی گرفتاری کو تین سال مکمل ہونے پر کارکنان پرامن احتجاج ریکارڈ کرا رہے تھے جو کہ ہر پاکستانی کا جمہوری حق ہے ،انہوں نے کہاکہ احتجاج کے دوران کسی کارکن نے بھی ریاست یا ملک کے خلاف نعرے بازی نہیں کی، مذکورہ بالا الزامات بے بنیاد ہیں اور پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرکے جھوٹے مقدمات داخل کرنا نا انصافی ہے ، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، قانونی طریقے سے مقدمات کا سامنا کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...