سجاول:لاڑ نوجوان سَتھ کے تحت منشیات کے خلاف کھلی کچہری کاانعقاد
سجاول (نامہ نگار)لاڑ نوجوان سَتھ کی جانب سے گاؤں محمد خان بجورو میں منشیات کے خلاف کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
تقریب میں منشیات کے خاتمے ، نوجوانوں کے کردار اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، صدارتی خطاب کرتے ہوئے حسین آزاد نے کہا کہ گاؤں بجورو سے شروع ہونے والی یہ جدوجہد منشیات فروشوں، تعلیم دشمن اور سندھ دشمن قوتوں کے خلاف جنگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاڑ ڈویژن کے ساحلی علاقوں کے لوگ غربت کا شکار ہیں جبکہ قوم کو منشیات کا عادی بنا کر شعوری طور پر کمزور کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گاؤں بجورو کے نوجوانوں نے منشیات کے خاتمے کی عملی مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو آج سے گٹکا اور ہر قسم کی منشیات ترک کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments