اتحاد واتفاق میں ہی امت مسلمہ کی بقا مضمر ہے ، تنظیم اسلامی

اتحاد واتفاق میں ہی امت مسلمہ کی بقا مضمر ہے ، تنظیم اسلامی

عالمی طاقتوں پرانحصار کوچھوڑکر ہمیں قرآن سے جڑنا ہوگا، شجاع الدین شیخ

دادو (ڈسٹرکٹ ڈیسک)امت مسلمہ کی ذلت و رسوائی کی بنیادی وجہ قرآن سے دوری ہے ۔ مسلم ممالک آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں اور عالمی طاقتوں پر انحصار کو چھوڑ دیں۔ اسلام کی نشاۃ ثانیہ محض جذباتی نعروں سے نہیں بلکہ عملی طور پر قرآن اور صاحبِ قرآن ﷺ سے جُڑ جانے سے ہوگی۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک مسلمان قرآن اور اُسوۂ رسول ﷺ سے جُڑے رہے اُس وقت تک دنیا کی قیادت اور امامت اُن کے ہاتھوں میں رہی۔ بدقسمتی سے قرآن و سنت کی تعلیمات کو پسِ پشت ڈالنے کے باعث ہم اجتماعی سطح پر کمزور سے کمزور ترہوتے چلے گئے اور بالآخر 3 مارچ 1924ء کا وہ سیاہ دن بھی آیا جب خلافتِ عثمانیہ کا خاتمہ ہوگیا اور عالمِ اسلام چھوٹی چھوٹی قومی ریاستوں میں بٹ گیا۔

آج حال یہ ہے کہ 57 مسلم ممالک اور کم و بیش 2 ارب مسلمان کرۂ ارض پر موجود ہیں لیکن فلسطین، کشمیر، میانمار اور دیگر علاقوں میں مظلوم اور مجبور مسلمانوں کی مدد کرنے کی نہ ہمت رکھتے ہیں نہ جرأت۔ دنیا کی محبت اور موت کے خوف نے مسلم ممالک کی قیادتوں کو اِس بُری طرح جکڑ رکھا ہے کہ امریکہ کے ہر حکم کے آگے سرنگوں ہیں۔ پھر یہ کہ بعض عاقبت نا اندیش مسلم ممالک کے بدترین دشمن یہود سے تعلقات ہیں جوعالمِ اسلام کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے ۔ جب تک امت مسلمہ باہمی اتفاق پیدا کرکے ایک اجتماعیت کی شکل اختیار نہیں کرتی ، اُس وقت تک ذلت و رسوائی سے نجات ممکن نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...