نوڈیرو:سٹی وین سروس کے ڈرائیورز، مالکان کی انتظامیہ کیخلاف ریلی
نوڈیرو(نمائندہ دنیا)سٹی وین سروس کے ڈرائیورز اور مالکان نے گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے وین سروس مکمل بند کردی، ریلی باب ذوالفقار چوک پہنچی۔
جہاں مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر وین مالکان اور ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ، نوڈیرو اور رتوڈیرو کے درمیان چلنے والی لوکل وینوں کو نوڈیرو شہر میں داخلے سے روکنے کے باعث انہیں شدید مشکلات اور مالی نقصان کا سامنا ہے ، جبکہ مسافروں کو بھی سفری دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوکل سٹی وین سروس کو شہر میں داخلے کی اجازت دی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments