مولوی عبدالحق کا نام ہمیشہ عزت و احترام سے لیا جائے گا ،مقررین

مولوی عبدالحق کا نام ہمیشہ عزت و احترام سے لیا جائے گا ،مقررین

کراچی (سٹی ڈیسک)بابائے اردو مولوی عبدالحق کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانِ خصوصی گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر سیف الرحمٰن، رکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی، انجمن ترقیِ اردو پاکستان کے صدر جواد احمد، جوائنٹ سیکریٹری حسن عباس سمیت اساتذہ، صحافیوں، ادیبوں، دانشوروں اور سماجی و سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 مقررین نے اردو زبان کے فروغ، ترویج اور تحفظ کے لیے مولوی عبدالحق کی بے مثال خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مولوی عبدالحق نے اپنی پوری زندگی اردو زبان کی خدمت اور اس کی ترقی کے لیے وقف کردی۔مولوی عبدالحق کی اردو زبان سے محبت اور ان کی علمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کا نام اردو کی تاریخ میں ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھا جائے گا انہوں نے اردو کی تدریس، تحقیق، تدوین، لغت نویسی اور ادبی سرمائے کے تحفظ میں تاریخی کردار ادا کیا جس کے باعث انہیں بجا طور پر بابائے اردو کا لقب دیا گیا۔مولوی عبدالحق نے اردو زبان کو قومی تشخص اور تہذیبی ورثے کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے نئی نسل کو اپنی زبان سے جوڑنے پر خصوصی زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...