ہاکس بے میں 2افراد ڈوب گئے ریسکیو ٹیموں نے ایک لاش نکال لی
کراچی (این این آئی)ہاکس بے کے قریب سمندر میں دو افراد ڈوب گئے ۔
ریسکیو ٹیموں نے ایک شخص کی لاش نکال لی جبکہ دوسرے کی تلاش تاحال جاری ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے دونوں افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی، جبکہ دوسرے شخص کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔ امدادی ٹیمیں سمندر میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ واضح رہے کہ کراچی کے ساحلی علاقوں میں سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments