پی پی، متحدہ گٹھ جوڑ کراچی کے وسائل پرقبضے کاحصہ، ارسلان خالد

پی پی، متحدہ گٹھ جوڑ کراچی کے وسائل پرقبضے کاحصہ، ارسلان خالد

دونوں جماعتیں شہر کے حقوق، عوامی مفادات نظر انداز کررہیں، تحریک انصاف رہنماطویل عرصے سے حکمرانی کرنیوالی جماعت صوبے کے مسائل حل میں ناکام، ردعمل

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان سیاسی روابط اور حالیہ بیانات پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دونوں جماعتوں کا گٹھ جوڑ کراچی کے وسائل اور حقوق پر قبضے کی سیاست کا حصہ ہے ، کراچی کے عوام انکے سیاسی بیانات اور دعوؤں سے بخوبی آگاہ ہیں۔اپنے بیان میں ارسلان خالد نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اقتدار کے حصول کیلئے کراچی کے حقوق اور عوامی مفادات کو نظرانداز کر رہی ہیں، دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں طویل عرصے سے حکمرانی کرنیوالی پیپلز پارٹی نے صوبے کے بنیادی مسائل حل نہیں کیے ، جبکہ ایم کیو ایم کراچی کے مسائل کے حل کے بجائے شہر کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سیاست کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام دونوں جماعتوں کی سیاست اورطرز حکمرانی کو اچھی طرح سمجھ چکے ۔ عوامی مسائل کے حل، روزگار کے مواقع، بہتر بلدیاتی نظام، صاف پانی، نکاسی، ٹرانسپورٹ اوربنیادی شہری سہولیات کے بجائے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیکر اپنی کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ارسلان خالد نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا اتحاد کراچی کے نوجوانوں کے مستقبل کیلئے نقصان دہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے نوجوان روزگار، تعلیم اور بہتر مستقبل چاہتے ہیں، انہیں سیاسی محاذ آرائی اور مفادات کی سیاست نہیں بلکہ بااختیار اور شفاف نظام کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...