میلاد مصطفی ؐ مناناعین اسلام ہے، شاہد غوری

میلاد مصطفی ؐ مناناعین  اسلام ہے، شاہد غوری

کراچی(این این آئی)نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک شاہد غوری نے کہا ہے کہ میلاد مصطفی ؐ مناناعین اسلام ہے، امن وسلامتی اور محبتوں کو عام اور نفرتوں کا خاتمہ کرتا ہے۔

خاتم النبیین محمد مصطفی ؐ کی اسوہ حسنہ پر چل کرہی انسایت سے محبت اور امن کے پرچم کو بلند کیا جاسکتا ہے، عید میلاد النبی ؐ کے جلسے ، جلوس اور میلاد ریلیوں کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں ،زبانی جمع خرچ سے اہلسنت کو طفل تسلیاں نہ دی جائیں ،سرکار دو عالم ؐ کا جشن ولادت منانا اللہ رب العزت کی وحدانیت کی دلیل ہے ،مذہبی منافرت پھیلانے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کے خلاف قانون کو فوری حرکت میں لایا جائے ،عاشقان رسول ؐجشن ولادت قیامت تک شایان شان طریقے سے مناتے رہینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...