علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا امتحانی شیڈول برائے سمسٹر بہار جاری

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا امتحانی شیڈول برائے سمسٹر بہار جاری

کراچی (این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے طلبہ کو مطلع کیا ہے کہ سمسٹر بہار 2026 کے امتحانات کے لیے او ڈی ایل موڈ کے طلبہ کے امتحانی مراکز کی رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رول نمبر سلپ پر درج امتحانی مرکز اور دیگر تفصیلات کا بغور جائزہ لیں۔ اگر کسی طالب علم کو اپنے امتحانی مرکز میں تبدیلی درکار ہو تو وہ 24 اگست 2026 تک سی ایم ایس پورٹل کے ذریعے امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لیے درخواست جمع کرا سکتا ہے ۔امتحانی مرکز کی تبدیلی کا طریقہ کار یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ طلبہ سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل سی ایم ایس پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرائیں تاکہ امتحانات کے انعقاد میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے طلبہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ماڈل اسٹڈی سینٹر ملیر قائدہ آباد کراچی سے رابطہ قائم کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...