فرسودہ تعلیمی نظام میں بنیادی اصلاحات ناگزیر ،پاسبان

 فرسودہ تعلیمی نظام میں بنیادی اصلاحات ناگزیر ،پاسبان

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی خواتین ونگ کی صدر عزیز فاطمہ نے فرسودہ اور روزگار سے غیر مربوط تعلیمی نظام کو پاکستان کے بڑے قومی مسائل میں شمار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ۔۔۔

 موجودہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے روایتی نظام کو مرحلہ وار تبدیل کرکے ووکیشنل ڈپلومہ، عملی تربیت اور لائف لانگ ماڈیولر تعلیم پر مبنی جدید تعلیمی نظام رائج کیا جائے تاکہ تعلیم نوجوانوں کو صرف ڈگریاں دینے کے بجائے پیداواری معیشت سے جوڑ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ  ہر سال بڑی تعداد میں نوجوان تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں مگر ان کی تعلیم اور مارکیٹ کی حقیقی ضروریات میں واضح خلا موجود ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...