اسکول وینز میں سی این جی، ایل پی جی کے استعمال پر مکمل پابندی
خلاف ورزی پر گاڑیوں کو اسکول ٹرانسپورٹ کے طور پر چلانے کی اجازت نہیں ہوگیجرمانے اور ضبطی کی کارروائی ہوسکتی ، اسکول انتظامیہ کو باقاعدہ نگرانی کی ہدایت
کراچی(آئی این پی)اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی اور کہا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے اپنے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کو طلبا کی پک اینڈ ڈراپ سروس کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی کے استعمال پر مکمل پابندی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔بورڈ کے سیکریٹری ڈاکٹر نوید احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں الحاق شدہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ وہ طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو پابندی پر عملدرآمد کا پابند بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو اسکول ٹرانسپورٹ کے طور پر چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ایسی گاڑیوں کے خلاف جرمانے اور ضبطی کی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے ۔بورڈ نے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر سی این جی اورایل پی جی کے استعمال کو فوری طور پر روکیں اور یہ پابندی تعطیلات کے دوران بھی برقرار رہے گی۔ اسکول انتظامیہ کو طلبہ کی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے باقاعدگی سے معائنے اور نگرانی کی بھی ہدایت کی ۔اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کو والدین، طلبہ اور ٹرانسپورٹرز میں سی این جی اور ایل پی جی کے استعمال کے خطرات سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments