ذیشان اور سہیل کی ضمانت پر پراسیکیوشن کو نوٹس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ملزمہ انمول عرف پنکی کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار شریک ملزمان ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اگست تک جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں ذیشان اور سہیل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان مائیکرو فنانسنگ کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور انمول عرف پنکی یا منشیات فروشی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments