میئر کا گلستانِ جوہر میں بحالی و ترقیاتی کاموں کا افتتاح

میئر کا گلستانِ جوہر میں بحالی و ترقیاتی کاموں کا افتتاح

کچھ لوگوں نے شہریوں کو تکلیف اور اذیت دینے کی قسم کھا رکھی ہے مرکزی شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کو سولر پر منتقل کرنیکابھی اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے گلستانِ جوہر کی مختلف یونین کونسلز میں بحالی و ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر میئر نے کہا کہ گلستانِ جوہر کی مختلف یونین کونسلز میں 145 ملین روپے کی لاگت سے پیور بلاک کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کام مکمل کیے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں 271 ہزار مربع فٹ پیور بلاک نصب کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ اپنے منشور اور عوام سے کیے گئے وعدوں کے مطابق اسی سال ترقیاتی کام مکمل کر رہی ہے ، ہمارا مقصد شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور کراچی کے مختلف علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی کاموں کو یقینی بنانا ہے ۔میئر نے کہا کہ ہمارا عوامی خدمت کا منشور اور عزم شہریوں کے لیے اطمینان جبکہ مخالفین کیلئے پریشانی کا سبب بن گیا ہے ،کچھ لوگوں نے شہریوں کو تکلیف اور اذیت دینے کی قسم کھا رکھی ہے ، اپنے ٹاؤن میں تو وہ کچھ نہیں کر سکے ، اب صرف پروپیگنڈا پھیلا سکتے ہیں اور رو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار اور پائیداری کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے ۔علا وہ ازیں میئربیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو شہر کی مزید اہم شاہراہوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...