اچھا شعر کبھی مرتا نہیں، زہرا نگاہ

 اچھا شعر کبھی مرتا نہیں، زہرا نگاہ

کراچی(این این آئی)آرٹس کونسل کے زیر اہتمام معروف شاعر عباس تابش کے اعزاز میں حسینہ معین ہال میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف شاعرہ زہرا نگاہ نے کی، جبکہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

 تقریب میں پروفیسر سحر انصاری، فریحہ نقوی، وجہہ ثانی، احمد سلمان سمیت معروف شعراء ، ادیبوں اور دیگر ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر نے انجام دیے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زہرا نگاہ نے کہا کہ آج مشاعرے کے انحطاط کا ذکر کیا جاتا ہے ، لیکن جب کوئی اچھا شاعر اپنی غزل یا نظم پیش کرتا ہے تو مشاعرہ دوبارہ زندہ ہوجاتا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی شاعر کا ایک شعر ہی اس کا تعارف بن جاتا ہے ، کیونکہ اچھا شعر کبھی مرتا نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...