گلشن اقبال بلاک نمبر3میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق فیصلہ محفوظ

گلشن اقبال بلاک نمبر3میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق فیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے گلشن اقبال بلاک 3 کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف آئینی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 درخواست گزار ماریہ رضا نے مؤقف اختیار کیا کہ لیاری ایکسپریس وے سے متصل قائد اعظم کالونی اور عظیم گوٹھ کے کروڑوں روپے کے واجبات ہیں، جس کے باعث بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین کو بھی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق کے الیکٹرک کے عملے نے بل ادا کرنے والے علاقوں کے مکینوں کو بھی لوڈشیڈنگ والے پی ایم ٹی سے کنکشن فراہم کیے ، جبکہ نادہندگان کی جانب سے کنڈوں کے استعمال کے باعث درخواست گزار کے علاقے کی کیٹیگری تبدیل کردی گئی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پابندی سے بجلی کے بل ادا کرنے والے صارفین کو بھی غیر قانونی لوڈشیڈنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن رولز 2005 اور نیپرا قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کر رہی ہے ، جبکہ کے الیکٹرک حکام عدالتی اور ریگولیٹری احکامات پر عملدرآمد سے انکاری ہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ کے الیکٹرک کو بلاجواز، امتیازی اور غیر قانونی لوڈشیڈنگ سے فوری طور پر روکا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...