کتے کے کاٹنے پر فوری علاج ضروری قرار
زخم صابن اور بہتے پانی سے فوری دھونے اور ڈاکٹر سے رجوع کی ہدایتریبیز سے بچاؤ اور کتے کے کاٹنے سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار
کراچی(این این آئی)ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کی سرپرستی، چیئرمین ٹی ایم سی کورنگی نعیم شیخ کے تعاون اور ڈپٹی کمشنر ریونیو-I و فوکل پرسن ڈی سی آفس کورنگی ارشد خاصخیلی کی معاونت سے ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی کے کانفرنس ہال میں ریبیز سے بچاؤ اور کتے کے کاٹنے سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی کی نمائندگی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-I سہیل آرائیں نے کی، جبکہ طلبہ، اساتذہ، کمیونٹی نمائندگان اور مختلف شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔سہیل آرائیں نے کورنگی میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک، ایف پی سی سی آئی، الخیر ریلیف ٹرسٹ فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کی جانب سے عوامی آگاہی کے لیے جاری سرگرمیوں کو سراہا۔
ریبیز ایکسپرٹ آفتاب گوہر نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ریبیز سے ہونے والی اموات کے پیش نظر مؤثر عوامی آگاہی، بروقت طبی رہنمائی اور فوری علاج انتہائی ضروری ہے ۔ کتے کے کاٹنے کی صورت میں زخم کو فوری طور پر صابن اور بہتے ہوئے پانی سے اچھی طرح دھویا جائے اور اس کے بعد فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرکے تجویز کردہ علاج مکمل کیا جائے ۔انہوں نے ریبیز سے متعلق عام غلط فہمیوں کے خاتمے پر بھی زور دیا۔سیمینار میں سندھ کولیشن اگینسٹ ریبیز کے منیجر شیراز احمد، پروگریسو ٹریڈ کی منیجر کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلیٹی فاطمہ عزیز، ایف پی سی سی آئی کمیٹی ممبران، دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments