کیڈٹ کالجز کے فنڈز کے فوری اجرا کی ہدایت

 کیڈٹ کالجز کے فنڈز کے  فوری اجرا کی ہدایت

کراچی (این این آئی) سیکریٹری کالجز ندیم میمن کی زیرصدارت صوبے بھر کے 13 کیڈٹ کالجز میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ اجلاس ہوا۔۔۔

 جس میں منصوبوں کی پیشرفت، فنڈز کے اجرا، تکمیل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں کیڈٹ کالج اسٹیل ملز کراچی، پٹارو، گڈاپ، سانگھڑ، بختاور کیڈٹ کالج شہید بینظیر آباد، پنو عاقل، خیرپور میرس، جیکب آباد، مٹھی، بدین، لاڑکانہ اور کیڈٹ کالج کرم کے پرنسپلز نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔سیکریٹری کالجزنے  مطلوبہ فنڈز کے اجرا کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...