گھریلو جھگڑے کے دوران باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی
کراچی(اے پی پی)تھانہ مدینہ کالونی کے علاقے سوات کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔
اتوار کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ سوات کالونی میں واقع گھر میں خالد نامی شخص مردہ حالت میں جبکہ اس کا 15سالہ بیٹا احمد شدید زخمی حالت میں موجود ہے ۔پولیس نے متوفی و زخمی کو اسپتال منتقل کرکے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقع رات گئے باب بیٹے کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا ہے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق شخص خالد اور اسکی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے اور بیٹا والدہ کے ساتھ رہتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments