حکومت عوامی حقوق کی پامالی کا فوری نوٹس لے ، اسلم فاروقی
کراچی (این این آئی)محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ایک جمہوری اور فلاحی معاشرے میں ہر شہری کو زندگی، آزادی، اور مساوات کے بنیادی حقوق بلا امتیاز حاصل ہونے چاہئیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئین پاکستان اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے چارٹر کے تحت ہر شہری کی زندگی اور املاک کا تحفظ ریاست اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق ہر شہری کو حاصل ہونا چاہیے ،مہنگائی کے اس دور میں عوام کو جینے کا حق دینے کے لیے روزگار کے مواقع اور بنیادی اشیا کی سستے داموں فراہمی ناگزیر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے اور حکومت عوامی حقوق کی پامالی کا فوری نوٹس لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments