ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات ویڈیو سیکشن کے انچارج محمد شہزاد سپرد خاک

ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات ویڈیو سیکشن کے انچارج محمد شہزاد سپرد خاک

کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے شعبہ اطلاعات ویڈیو سیکشن کے انچارج محمد شہزاد جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے انکی نماز جنازہ مسجد شہداء لیاقت آباد میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے رہنماء انیس قائم خانی، سید امین الحق، کہف الوریٰ، انچارج سی او سی فرقان اطیب، سابق میئر کراچی وسیم اختر، احمد سلیم صدیقی سمیت شعبہ اطلاعات کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و اراکین سمیت محمد شہزاد مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔محمد شہزاد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،مرکزی کمیٹی نے محمد شہزاد کی تنظیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...