سی این جی اسٹیشنز پر چھاپوں کیخلاف درخواستیں نمٹادی گئیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی آر ان لینڈ ریونیو حکام کی جانب سے سی این جی اور فلنگ اسٹیشنز پر چھاپوں اور ریکارڈ ضبط کرنے کے خلاف دائر 9 درخواستیں نمٹا دیں۔
جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ان لینڈ ریونیو حکام کو تحویل میں لیے گئے ریکارڈ کی نقول تیار کرکے اصل دستاویزات درخواست گزاروں کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دفاتر کی تلاشی اور ریکارڈ تحویل میں لینے کی کارروائی قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments