مسلم ممالک صیہونی نواز بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہوں، تنظیم اسلامی
3سال مکمل ہونے پرجاری بیان نے ثابت کیا وہ صیہونی آلہ کار ہے ، شجاع الدینیمنی حوثیوں اور سعودیہ میں جنگ نے خطے کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، بیان
دادو (ڈسٹرکٹ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی درندگی کے 3 سال مکمل ہونے پر بورڈ آف پیس کی جانب سے جاری بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ صیہونیوں کا آلۂ کار ہے ۔ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک صیہونی نواز بورڈ آف پیس سے فوری علیحدہ ہوں۔ یمنی حوثیوں اور سعودی عرب کے مابین جاری جنگ نے خطے کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔ پاکستان مسلم ممالک کی آپس کی خانہ جنگی میں فریق نہ بنے ، بلکہ مصالحتی کردار ادا کرے ۔ عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے قائم نام نہاد بورڈ آف پیس کے آفیشل ‘X’ اکاؤنٹ اور بعض بین الاقوامی اخبارات میں 7اکتوبر 2026 کو جاری بیان میں ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل اور غیر قانونی یہودی آباد کاروں سے اظہارِ ہمدردی کیا گیا ہے ، جبکہ گزشتہ 3سال سے غزہ میں جاری مسلسل اسرائیلی درندگی سے مکمل طور پر صَرفِ نظر کیا گیا ہے ۔ پھر یہ کہ اِس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بورڈ آف پیس اسرائیل کی حفاظت کریگا۔ اِن سب باتوں نے ثابت کردیاکہ بورڈ آف پیس درحقیقت صیہونی مقاصد کوآگے بڑھانے کا کام کررہا ہے ۔ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ صیہونی گریٹر اسرائیل کے ناپاک منصوبے کی تکمیل چاہتے ہیں اور نیتن یاہو اِسے اپنا تاریخی اور روحانی مشن قرار دیتا ہے ۔ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک فوری بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہوں تاکہ تاریخ میں اُنکا نام غزہ کے مسلمانوں کی نسل کُشی کے سہولت کاروں میں نہ لکھا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments