ماہ ستمبر: اسلحے کی بھر مار، اندھی گولیاں لگنے سے بچوں ، خواتین سمیت 24 افراد زخمی
ملیر ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں 3 سالہ طبیب ،لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب 16 سالہ عثمان ،سائٹ ایریا میں 22 سالہ اویس نشانہ بنا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں اسلحے کی بھر مار اور غیر قانونی بے دریغ استعمال نے شہریوں کی زندگی کو بدستور داؤ پر لگایا ہوا ہے ۔گزشتہ ماہ ستمبر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے کمسن و نوعمر بچوں اور خواتین سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے ۔کراچی پولیس اور چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری میسجز کے مطابق یکم ستمبر کو ملیر ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 3 سالہ طبیب شدید زخمی ہوگیا۔لیاری جہاں آباد شیر شاہ ولیج قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 40 سالہ شاکر جبکہ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے 22 سالہ زوہیب نامعلوم سمت کی گولی کا شکار ہو کر زخمی ہوگیا، 5 ستمبر کو لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب 16 سالہ عثمان نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 22 سالہ اویس زخمی ہوگیا۔6 ستمبر کو کورنگی 4 نمبر 100 کوارٹر کے قریب 48 سالہ کامران جبکہ لی مارکیٹ سالار کمپاؤنڈ کے قریب 26 سالہ اعجاز نامعلوم سمت کی گولی کا شکار ہو کر زخمی ہوگیا۔
7 ستمبر کو لیاری مرزا آدم خان روڈ فردوس پارک کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 42 سالہ بابر زخمی ہوگیا ، 11 ستمبر کو لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب 22 سالہ فہد علی جبکہ کورنگی جمعہ گوٹھ ٹی بی اسپتال کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 8 سالہ حسنین زخمی ہوگیا۔13 ستمبر کو بفرزون کے علاقے سیکٹر 16 اے میں گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 32 سالہ فیاض زخمی ہوگیا جبکہ کورنگی ایک نمبر میں مٹھائی کی دکان کے قریب 10 سالہ قمر نامعلوم سمت کی گولی لگنے زخمی ہوگیا۔ اس کے علاوہ 17 ستمبر کو بلدیہ 7 نمبر کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 36 سالہ سفیر محمد ، 18 ستمبر کو قصبہ کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گھر میں 55 سالہ شاکر زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 19 ستمبر کو کورنگی 4 نمبر غوث پاک روڈ گلی نمبر 4 کے قریب گھر کی چھت پر نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 4 سالہ سکینہ زخمی ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments