سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کا بریک ڈاؤن،عدالتی عمارتوں میں معمول کے کام متاثر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ بھی لوڈشیڈنگ سے محفوظ نہیں رہی ،بجلی کا بریک ڈاؤن، بجلی کی معطلی سے سندھ ہائی کورٹ اور اس کی اینکسی عمارتوں میں دفتری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔
بجلی کی بندش کے باعث عدالتی عمارتوں میں معمول کے کام متاثر ہوئے ، جبکہ سندھ ہائیکورٹ کی مین بلڈنگ کو جنریٹر کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی۔ مزید برآں سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی سے متعلق درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، سماعت کے دوران سندھ حکومت کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرکے رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے ، جبکہ ہیوی ٹریفک کو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت حاصل ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں درخواست کا فیصلہ کیا جائے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments