گورنر سے مسلم ممالک کی جامعات کے سربراہان کی ملاقات

گورنر سے مسلم ممالک کی جامعات کے سربراہان کی ملاقات

تعلیمی تعاون، تحقیق کے فروغ، علمی روابط مضبوط بنانے کیلئے اقدامات پر زور تجربات سے استفادہ کرکے اعلی تعلیم کے شعبے میں پیشرفت کی جا سکتی ،نہال ہاشمی

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے الغزالی یونیورسٹی کے دو روزہ بین الاقوامی سمٹ میں شریک مسلم ممالک کی جامعات کے چانسلرز، وائس چانسلرز، ریکٹرز اور دیگر بین الاقوامی تعلیمی شخصیات نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم دنیا کی جامعات کے درمیان تعلیمی تعاون، تحقیق کے فروغ، علمی روابط کو مضبوط بنانے اور اعلی تعلیم کے شعبے میں مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم دنیا کی جامعات کے درمیان تعلیمی تعاون، تحقیق اور علمی روابط کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایک دوسرے کے تجربات اور تحقیقی کاموں سے استفادہ کرکے اعلی تعلیم کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی جامعات اور مسلم ممالک کی جامعات کے مابین موثر اور مربوط روابط کو مزید مستحکم کرنا ہوگا تاکہ علم و تحقیق کے میدان میں مشترکہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔مفتی عبدالرحیم، سرپرست جامع الرشید اور چانسلر الغزالی یونیورسٹی نے کہا کہ دو روزہ بین الاقوامی سمٹ میں 34 مسلم ممالک کے وفود کی شرکت پاکستان کے لیے اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمٹ کے دوران عالمِ اسلام کو درپیش چیلنجز، مستقبل کے خطرات اور اہم امور پر سیرحاصل بحث ہوئی۔ ان کے مطابق سمٹ کے دوران مختلف اہم امور پر کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں، جن کے مثبت نتائج جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...