بحرین منشیات اسمگلنگ کیس میں ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

بحرین منشیات اسمگلنگ کیس میں ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

استغاثہ نے قانونی تقاضے پورے کیے ،ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں، عدالت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے بحرین منشیات اسمگلنگ کیس میں ملزم حیات شریف کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے سات سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کو 12 مارچ 2024 کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بحرین روانگی سے قبل گرفتار کیا گیا تھا، اس کے ٹرالی بیگ کے پائپوں سے 460 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ برآمد شدہ بیگ کا رنگ اور ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے بیگ کا رنگ مختلف تھا، کیس میں نجی گواہ شامل نہیں کیا گیا اور کیمیکل ایگزامنر کو بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلے میں قرار دیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں روشنی اور کیمرے کی تکنیکی وجوہات کے باعث بیگ کے رنگ میں فرق آسکتا ہے ، جبکہ دفاع کی جانب سے کیمیکل ایگزامنر کو طلب کرنے کی درخواست بھی نہیں دی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ نے قانونی تقاضے پورے کیے اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں، ملزم کو خصوصی عدالت نے 20 جنوری 2026 کو سزا سنائی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...