میرپور خاص:مسلم لیگ فنکشنل کا پارٹی کنونشن، سٹی باڈی کا اعلان
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے نجی بینکوئٹ میں پارٹی کنونشن منعقد کیا گیا۔۔۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع میرپورخاص کے صدر مبارک علی مہر نے میرپورخاص سٹی باڈی کا اعلان کیا اور نومنتخب عہدیداران کو پارٹی کی ثقافتی شالیں پیش کی گئیں، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مبارک علی مہر نے پیر پگارا کے منشور اور پارٹی کے نظریات سے شرکا کو آگاہ کیا، جبکہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کو مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کی دعوت بھی دی، تقریب سے میجر مسرور بیگ اور ضلعی جنرل سیکریٹری فاروق احمد لغاری نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments