کسٹمز کی کارروائی، 3کروڑ 66لاکھ روپے مالیت کا بھارتی شیشہ اور فلیور برآمد

کسٹمز کی کارروائی، 3کروڑ 66لاکھ روپے مالیت کا بھارتی شیشہ اور فلیور برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیم نے بھاری مقدار میں انڈین اوریجن شیشہ اور فلیور برآمد کر لیا۔

کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ فرید احمد خان سلارزئی کی خصوصی ہدایات پر موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ خفیہ اطلاع موصول ہونے پر یاسر وہاب کلور کی جانب سے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔کارروائی کی قیادت اے سی توفیق احمد اور سپرنٹنڈنٹ دانش کلیم نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ انسپکٹر رانا مبشر نے بھی کارروائی میں حصہ لیا۔ٹیم نے مؤثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمائش چورنگی کے پاس واقع ایک گودام سے بھاری مقدار میں انڈین اوریجن حقہ، شیشہ اور شیشہ فلیور قبضے میں لے لیا۔گودام سے 36.62 ملین روپے مالیت کا حقہ، شیشہ، شیشہ فلیور اور شیشہ بنانے میں استعمال ہونے والی اشیا برآمد کر لی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...