30نومبر سے شوگر ملیں چلانے کی تاریخ دینا ناانصافی، آبادگار بورڈ رہنما
میرپور خاص(بیورو رپورٹ)سندھ آبادگار بورڈ ضلع میرپورخاص کے صدر حاجی عمر بھگیو، حاجی ملوک راجڑ اور اللہ بچایا راجڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
سندھ حکومت کی جانب سے شوگر ملیں چلانے کی تاریخ 30 نومبر مقرر کرنا آبادگاروں کے ساتھ ناانصافی ہے، جبکہ گنے کی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی فوری جاری کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ملیں نہ چلنے کے باعث آبادگار گنے کی فروخت سے محروم ہیں، جس سے گندم کی فصل کے لیے کھاد خریدنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ آبادگار رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر شوگر ملیں فوری نہ چلائی گئیں، گنے کی مناسب قیمت مقرر نہ ہوئی اور کھاد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو احتجاجی تحریک کے ساتھ عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments