گلستان جوہر میں بھائی نے چھریوں کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلستانِ جوہر کامران چورنگی کے قریب بھائی نے چھریوں کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق جنریٹر کی دکان پر دونوں بھائیوں کے درمیان گھریلو تنازع پر تلخ کلامی ہوئی، تلخ کلامی کے دوران چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر تیز دھار آلے سے پے در پے وار کیے ۔چھریوں کے وار سے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، جاں بحق شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ۔ واقعے کے بعد پولیس نے مبینہ ملزم فیصل کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا، ملزم فیصل کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments