فائرنگ کے واقعات، 2 کمسن بچوں سمیت 4 افراد زخمی

 فائرنگ کے واقعات، 2 کمسن بچوں سمیت 4 افراد زخمی

کراچی(این این آئی)مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو کمسن بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن میں صابری چوک کے قریب فائرنگ سے 8 سالہ ایان زخمی ہوگیا۔

بچے کی کمر پر گولی لگی، جسے چھیپا رضاکاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی، میر خان گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ روبن زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، جس میں روبن کی ٹانگ پر گولی لگی۔دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر 9 میں بارہ دری چکن شاپ کے قریب فائرنگ سے 13 سالہ احسان زخمی ہوگیا۔ اسی طرح سچل کے علاقے صفورا چورنگی پر کرن اسپتال کے قریب فائرنگ سے 20 سالہ مبین زخمی ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...