شہری اغوا کیس،مزید پولیس افسران اور اہلکاروں کے نام سامنے آگئے

شہری اغوا کیس،مزید پولیس افسران اور اہلکاروں کے نام سامنے آگئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملیر کینٹ میں شہری محمد شان کے اغوا برائے تاوان کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گرفتار پولیس انسپکٹر رسول بخش کھٹیان نے دوران تفتیش مزید پولیس افسران اور اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل اغوا کیس میں ڈی ایس پی اے وی ایل سی امجد، ایس ایس پی اے وی ایل سی کا ریڈر محسن، اے وی ایل سی لیاقت آباد کا ہیڈ کانسٹیبل تیمور اور کانسٹیبل انعام کے نام بھی سامنے آئے ہیں جبکہ دانش عرف سمیر اور دیگر نامعلوم ملزمان کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق 14 نومبر کو محمد شان کو سرکاری پولیس موبائل میں اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے مغوی کو بتایا کہ اس نے 3 کروڑ کا گھر فروخت کیا ہے، جس کے بعد رہائی کے بدلے 20 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے نقد وصول کیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...