لیاری کھڈہ مارکیٹ میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم، رپورٹ طلب

لیاری کھڈہ مارکیٹ میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم، رپورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لیاری کھڈہ مارکیٹ میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے جنوری کے دوسرے ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل عائشہ سومرو ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پانچ منزلہ عمارت میں رہائش پذیر ہیں، جہاں مزید تعمیرات کی جارہی ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کے معاملے میں نجی مافیا اور سرکاری اداروں کے اہلکار ملوث ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...