راشد منہاس روڈ:ہالز، پلاٹس کی کمرشلائزیشن فیس جمع کرانیکاحکم

راشد منہاس روڈ:ہالز، پلاٹس کی کمرشلائزیشن فیس جمع کرانیکاحکم

15روزہ مہلت، رقم کاحساب کرکے متعلقہ ادارے میں جمع کرائی جائے ، ہائیکورٹقانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود کمرشلائزیشن حیثیت نہ ملنے پررجوع کیا گیا تھا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے راشد منہاس روڈ پر رہائشی پلاٹس پر شادی ہالز کے قیام اور پلاٹس کی کمرشلائزیشن سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو 15 روز میں کمرشلائزیشن فیس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق کمرشلائزیشن کی رقم کا حساب کرکے متعلقہ ادارے میں جمع کرائی جائے ، درخواست گزار مہ جبیں فرید نے موقف اختیار کیا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود شادی ہالز کو کمرشل حیثیت میں تبدیل نہیں کیا جارہا۔

فیصل کنٹونمنٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ پلاٹس فیصل کنٹونمنٹ کی حدود میں واقع ہیں، اس لیے کمرشلائزیشن کیلئے کنٹونمنٹ سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے ۔ جسٹس حسن اکبر نے ریمارکس دیے کہ اگر سپریم کورٹ نے اراضی کی حیثیت تبدیل کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے تو کمرشلائزیشن کے نرخ بھی مقرر کئے گئے ہونگے ۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ نرخ مقرر ہوچکے تاہم درخواست گزاروں نے کمرشلائزیشن کیلئے درخواستیں جمع نہیں کرائیں۔ جسٹس حسن اکبر نے ریمارکس دیے کہ اگر درخواست گزار درخواستیں جمع نہیں کرائیں گے تو متعلقہ محکمے بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں گے ۔وکیل نے کہا کہ وہ پہلے ہی 10 لاکھ جمع کراچکے، اس کے باوجود معاملے پر فیصلہ نہیں کیا جارہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...