انڈس لائرز فورم:16مطالبات منوانے کیلئے تحریک چلانیکااعلان

انڈس لائرز فورم:16مطالبات منوانے کیلئے تحریک چلانیکااعلان

پی آئی ڈی سی چوک پردھرنا، 15دسمبر کو ایم اے جناح روڈ پربھی دھرنا ہوگامطالبات میں سندھ تقسیم، جلال پور نہر، آئینی ترامیم کیخلاف موقف شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ انڈس لائرز فورم نے اپنے 16 مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وکلا نے سندھ ہائیکورٹ سے ریلی نکال کر پی آئی ڈی سی چوک پر دھرنا دیا، جبکہ فورم کے سربراہ عاقب راجپر نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 15 دسمبر کو سٹی کورٹ کے باہر ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ سندھ انڈس لائرز فورم کی جانب سے سندھ کے مطالبات کے عنوان سے 16 نکاتی مطالبات پیش کیے گئے ہیں، جن میں سندھ کی تقسیم اور جلال پور کینال کی مخالفت، آئینی ترامیم کے خلاف موقف، سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خاتمے اور وکلا بارز میں حکومتی مداخلت روکنے کے مطالبات شامل ہیں۔

فورم کے مطالبات میں کارپوریٹ فارمنگ اور کارونجھر پہاڑ میں مائننگ بند کرنے ، سیاسی قیدیوں کی رہائی، غیر ملکیوں کی بے دخلی اور لاپتا بچوں کی بازیابی کے مطالبات بھی شامل ہیں۔ پی آئی ڈی سی چوک پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے سربراہ عاقب راجپر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کی دعوت دی گئی، تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قابل عمل مطالبات فوری طور پر منظور کیے جائیں، بصورت دیگر 15 دسمبر کو سٹی کورٹ کے باہر ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا جائے گا۔ وکلا رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...