جیولر کو حبسِ بیجا میں رکھنے کا الزام عدالت کا آئی جی کو انکوائری کا حکم

جیولر کو حبسِ بیجا میں رکھنے کا الزام عدالت کا آئی جی کو انکوائری کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے نیو کراچی کے جیولر شاپ کے مالک جہانزیب کو مبینہ طور پر حبسِ بیجا میں رکھنے، 40 لاکھ روپے طلب کرنے اور رہائی کے لیے ڈھائی لاکھ روپے وصول کرنے کے الزامات پر آئی جی سندھ کو انکوائری کا حکم دے دیا۔۔۔

جبکہ شہری جہانزیب کو جانی اور مالی تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ سماعت کے دوران متاثرہ شہری جہانزیب نے عدالت کو بتایا کہ انہیں 3 نومبر کو گڈاپ پولیس نے اٹھایا تھا اور 18 نومبر کو رہا کیا گیا۔ پولیس نے ان سے سادہ کاغذ اور اسٹیمپ پیپر پر دستخط کرائے ۔ جہانزیب نے الزام عائد کیا کہ انہیں 40 لاکھ روپے دو ہفتوں میں ادا کرنے کا کہا گیا، بصورت دیگر ان کی جیولر شاپ چھین لینے کی دھمکی دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...