ایڈیشنل آئی جی کا صحافی احسن چانڈیو پر تشدد کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم
کراچی(این این آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کراچی پریس کلب کے رکن اور دنیا نیوز کے رپورٹر احسن چانڈیو پر گلشن اقبال میں مسلح افراد کے تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔
پولیس چیف نے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلات اور پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی سے متعلق فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری شناخت اور گرفتاری یقینی بنائی جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔دوسری جانب چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پروفیسر مشرف علی راجپوت احسن چانڈیو پر نامعلوم افراد کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments